یلی۔جعفرنے کہاہے کہ ان کا ذکرایک حدیث میں ہےجو ان کے صحابی ہونے پردلالت کرتی ہے۔اوزاعی نے ابن سراقہ سے روایت کی ہے کہ خالدبن ولیدنے اہل دمشق کویہ تحریرلکھ دی تھی کہ میں نے ان لوگوں کی جان اورمال اورعبادت خانوں کوامان دیااوراس تحریرکے آخرمیں یہ عبارت تھی گواہ شدابوعبیدہ بن جراح و شرحبیل بن جسنہ وقضاعی بن عامریہ تحریر۱۳ھ ہجری کی لکھی ہوئی تھی۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
میں کہتاہوں کہ اس روایت میں کلام ہے کیونکہ تاریخ کارواج حضرت ابوبکرکی خلافت اورحضرت عمر کی خلافت کے شروع زمانہ میں نہ تھابعد اس کے ہواہے واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )