بن ربیعہ بن عوف بن معاویہ بن قریع بن حارث بن نمیرنمیری۔بنی نمیربن عامر بن صعصہ سے ہیں ۔بصری ہیں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنی قوم کی ایک جماعت کے ہمراہ جن میں قیس بن عاصم وغیرہ تھے حاضرہوئےتھےجریربن حازم کہتےتھے میں ایوب کی مجلس میں ایک اعرابی کودیکھاکہ صوف کا لباس پہنے ہوئےتھاجب اس نے لوگوں کوحدیث بیان کرتے ہوئے دیکھاتو اس نے کہا کہ مجھ سے میرے آقاقرہ بن دعموس کہتےتھے کہ میں مدینہ گیاتو میں نے دیکھاکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوئے ہیں اورآپ کے اصحاب آپ کے گرد ہیں میں نے بہت چاہا کہ آپ کے قریب بیٹھوں مگرآپ تک نہ پہنچ سکاپس میں نے عرض کیاکہ یارسول اللہ اس غلام نمیری کےلیے استغفارکیجیےآپ نے فرمایااللہ تیرے گناہ بخش دے اوروہ کہتےتھے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ضحاک بن قیس کو زکوۃ وصول کرنے کے لیے ہمارے یہاں بھیجاتھا۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )