ابن حصین بن فضالہ بن حارث بن زہیربن جذیمہ بن رواحہ بن ربیعہ بن مازن بن حارث بن قطیعہ بن عبس ابن نعیض عبسی۔یہ قبیلہ عبس کے ان نوآدمیوں میں ہیں جو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے تھے اوراسلام لائےتھے اورقیس بن زہیرعیسیٰ جوجنگ واحس اورغبرأ کے لڑنے والے تھے فضالہ کہ چچااورقرہ کے داداتھے۔ان کو تذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)