بن حدیدہ بن عمروبن سواد بن غنم بن کعب سلمہ انصاری خزرجی سلمی۔کنیت ان کی ابوزید ہے بیعت عقبہ اولی و ثانیہ میں شریک تھے اس میں کسی کااختلاف نہیں ہے بدراوراحد میں اورخندق میں اورتمام مشاہد میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شریک تھے فتح مکہ کے دن بنی سلمہ کا جھنڈاانھیں کے ہاتھ میں تھا۔غزوۂ احد میں ان کے جسم پرنوزخم لگے تھے غزوۂ بدرمیں انھوں نے ایک پتھردونوں صفوں کے درمیان ڈال دیاتھااورکہاتھاکہ اگریہ پتھر بھاگ جائے گاتومیں بھی بھاگ جاؤں گا ورنہ نہیں۔ابوصالح نے حضرت ابن عباس سے روایت کی ہے کہ رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم ایک دن بحالت احرام ایک باغ میں تشریف لے گئے قطبہ بن عامرانصاری نے جوخاندان بنی سلمہ میں سے تھےآپ کودیکھ لیاتووہ آپ کے پیچھے ہولیےآپ نےجو ان کودیکھاتوپوچھاکہ تم تو احرام باندھے ہوئے ہوتم یہاں کیسے آئے انھوں نے عرض کیاکہ یارسول اللہ میں آپ کی روش اور دین اورطریقہ کوپسند کرتاہوں اس پر اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی۱لیس البرہان تاتو البیوت من ظہورہاقطبہ کی وفات حضرت عثمان کی خلافت میں ہوئی۔ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )