۔ثعلی۔اوربعض لوگ ثعلبی کہتے ہیں اورصحیح بھی ثعلبی ہے۔قبیلہ ٔبنی ثعلبہ بن سعد بن ذبیان سے ہیں اوربعض لوگ ان کا ذبیانی کہتے ہیں اہل کوفہ سے ہیں۔زیادبن علاقہ کے چچاہیں۔اورابن عقدہ نے کہاہے کہ صحیح یہ ہے کہ قبیلہ بن ثعل سے ہیں مگراورلوگ اس سے مخالفت کرتے ہیں۔ ہمیں ابراہیم وغیرہ نے اپنی سند کے ساتھ ابوعیسیٰ سے روایت کرکے خبردی وہ کہتےتھےہم سے ہناد نے بیان کیاوہ کہتےتھے ہم سے وکیع نے مسعراورسفیان سےانھوں نے زیاد بن علاقہ سے روایت کر کےخبردی وہ کہتےتھے ہم سے ہنادنے بیان کیاوہ کہتےتھےہم سے وکیع نے مسعراورسفیان سے انھوں نے زیاد بن علاقہ سے انھوں نے اپنے چچاقطبہ بن مالک سے روایت کرکے بیان کیاکہ وہ کہتے تھےمیں نے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کونمازفجرکی پہلی رکعت میںوالنخل باسقات لہا طلع نفیدپڑھتے ہوئے سنا تھا۔ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )