سدوسی۔اوربعض لوگ ان کو قطبہ بن جریرسدوسی کہتے ہیں۔بنی ثعلبہ بن سدوس بن ذہل بن شیبان سے ہیں اورعمران بن جدیرنے ان کا نسب اس طرح بیان کیاہے قطبہ بن قتادہ بن جریر۔ یہ ابن مندہ اورابونعیم کا قول ہے ۔یہی ہیں جن کوحالد بن ولید نے ۱۲ھ ہجری میں بصرہ پر اپنی جگہ حاکم مقررکیاتھااورخودسوادکی طرف گئے تھے۔قطبہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئےتھے اورآپ سے بیعت کی تھی۔ان سے مقاتل سدوسی نے روایت کی ہے کہ یہ کہتےتھےمیں نے عرض کیاکہ یارسول اللہ اپنا ہاتھ بڑھائیے میں آپ سے اپنی طرف سے اوراپنی بیٹی حویصلہ کی طرف سے بیعت کرتاہوں۔یہ کہتےتھے کہ حضرت خالد بن ولیدکولشکردیکر ہم لوگوں کی طرف بھیجاتھاہم لوگوں نے کہاکہ ہم مسلمان ہیں بس خالد نے ہمیں چھوڑدیا۔یہ پہلے شخص ہیں جنھوں نے مقام ایلہ کوفتح کیااوربعض لوگ کہتےہیں کہ سب سے پہلے جس نے مقام ایلہ کوفتح کیا وہ عتبہ بن غزوان تھے۔قطبہ سرزمین بصرہ میں برابرحاکم رہے یہاں تک کہ عتبہ بن غزوان وہاں پہنچے۔ان کاتذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )