کنیت ان کی ابویحییٰ ہے۔ازدی ہیں۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں وفد یمن کے ساتھ حاضر ہوئےتھےاوررسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام عبدالقیوم رکھاہےہم حرف عین میں ان کا تذکرہ لکھ چکے ہیں ۔ان کی حدیث عبدالجبار بن یحییٰ بن فضل بن یحییٰ بن قیوم سے مروی ہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے مختصرلکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7 )