ابن ابی عاصم۔ ابو نعیمنے کہا ہے کہ ابن عاصم نے ان کا تذکرہ صحابہ میں کیا ہے حالانکہ یہ تابعی معلوم ہوتے ہیں ہمیں ابو موسینے کتابۃ خبر دی وہ کہتے تھے ہیں ابو علی نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو نعیم نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں عبداللہ بن محمد قباب نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابوبکر بن ابی عاصم نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں محمد بن منصور طوسینے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں محمد ابن ضبیح نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں بقیہ نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں عقیل بن مدرک نے ثعلبہ بن مسلمس ے انھوںنے ثابت بن ابی عاصمس ے نقل کر کے خبر دیکہ نبی ﷺ نے (ایک مرتبہ) فرمایا بے سک ادنی عبادت مجاہدین فی سبیل اللہ تمام سال کے روزے اور نماز کے برابر ہے ایک عرض کرنے والے نے عرض کیا کہ یارسول اللہ ادنی مجاہد کون ہے فرمایا وہ شخص جس کا کوڑا بحالت غنودگی گر جائے اور وہ اتر کے خود اس کو اٹھائے (یہ نہ گوارا کرے کہ کسی دوسرے کو اس کے اٹھانے کی تکلیف دے) ان کا تذکرہ ابو نعیم اور ابو موسی نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)