ابن دینار۔ ابراہیم بن جنید نے کہا ہے کہ یہ ثابت بیٹیہیں عازب کے بھائی ہیں براء بن عازب کے اور والد ہیں عدی ابن ثابت کے۔ ان کا تذکرہ ابو عبداللہ بن ماجہ نے اپنی سنن میں نماز کے بیان میں کیا ہے۔ انھوں نے محمد بن یحیی سے انھوں نے ہثیم بن جمیل سے انھوں نے ابن مبارک سے انھوں نے ابن مبارک سے انھوں نے ابان بن ثعلب سے انھوں نے دی بن ثابت سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا جب نبی ﷺ منبر پر (خطبہ پڑھنے) کھڑے ہوت تھے تو آپ کے صحابہ آ کی طرف منہ کر کے بیٹھ جاتے تھے۔ ابن ماجہ نے کہا ہے کہ میں اس سند کو متصل سمجھتا ہوں۔ ابو موسی نے کہا ہے کہ عدی بن ثبت انھیں ثابت کے بیٹِ ہیں اور ابو عمر نے ذکر یا ہے کہ عدی بن ثابت (ان ثابت کے بیٹینہیں ہیں بلکہ وہ ثابت بن قیس بن حلیم کے بیٹے ہیں واللہ اعلم۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)