ابن حارث انصاری۔ جنگ بدر میں شریک تھے۔ ان کا شمار اہل مصر میں ہے۔ ان سے حارث بن یزید نے روایت کی ہے کہ انوں نے کہا یہود کی عادت تھی کہ جب ان کا کوئی چھوٹا بچہ مر جاتا تو کہتے کہ یہ صدیق ہے نبی ﷺ کو یہ خبر پہنچی تو آپ نے فرمایا کہ یہود جھوٹ بولتے (٭یعنی بغیر علم کے یہ بات کہتے ہیں چٹے بچوں کی بابت علماء اسلام مختلف ہیں بعض کہتے ہیں کہ سب ناجی ہیں بعض کہتے ہیں قطعا ناجی نہیں ہیں جیسا کہ اس حدیث سے ظاہر ہوتا ہے حنفیہ کا مسلک اس بارے میں سکوت ہے) ہیں اللہ تعالی جب کسی جان کو ماں کے پیٹ میں پیدا کرتا ہے تو اسی وقت وہ شقی و سعید (بھی لکھ دیتا) ہے پس اللہ تعالی نے یہ آیت نازل فرمائی ہو اعلم بکم اذا انشائکم من الارض واذا انتم اجنتہ فی بطون امہتکم الایہ (٭ترجمہ وہ (اللہ) تم سے خوب واقف ہے جب کہ اس نے تمہیں زمیں سے پیدا کیا اور جب کہ تم اپنی ماں کے شکم میں بچے تھے) ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)