ابن خالد بن نعمان بن جفسا بن عسیرہ بن عبد بن عوف بن غنم بن مالک۔ بنی تیم اللہ سے ہیں۔ ان کا نسب ابن مندہ اور ابو نعیم نے ایسا ہی بیان کیا ہے۔ اور ابو عمر نے کہا ہے کہ یہ ثابت بیٹے ہیں خالد بن نعمان بن جنسا بن عبد بن عوف بن غنم بن مالک بن نجار کے جنگ بدر میں شریک تھے۔ یہ اور ابو ایوب عبد بن عوف میں جاکے مل جاتے ہیں۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔ ابن مندہ نے یونس بن بکیر سے انھوںنے ابن اسحاق سے شرکائے بدر میں بنی غنم سے ثابت بن خالد بن نعمان کا ذکر کیا ہے اور ابن مندہ نے کہا ہے کہ موسی بن عقبہ نے ان کو بنی تیم اللہ سے لکھاہے اور ابن اسحاق نے شرکا سے بدر میں ابن اسحاق کی طرح ان کا ذکر لکھا ہے اور کہا ہے کہ یہ بنی تیم اللہ سے ہیں۔
میں کہتا ہوں بے شک ابن مندہ نے یہ گمان کیا ہے کہ بنی غنم اور میں بنی تیم اللہ اور میں اور بنی تیم اللہ اور میں حالانکہ ایسا نہیں ہے۔ غنم بیٹے ہیں مالک ابن نجار کے اور نجار کا نام تیم اللہ ہے نام ان کا تیم اللات تھا مگر تیم اللہ مشہور ہوا نجار ان کا لقب ہے ان کا ذکر اوپر ہوچکا ہے۔ یہ ثابت احد میں بھی شریک تھے اور جنگ یمامہ میں شہید ہوئے اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ بیر معونہ میں شہید ہوئے۔ واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)