بن مالک بن عدی بن عامر بن غنم بن عدی بن نجار انصاری خزرجی نجاری۔ صرف واقدی کے قول کے موافق یہ جنگ بدر میں شریک تھے۔ ان کا تذکرہ ابو عمر نے اور ابو موسی نے لکھا ہے۔ ابو موسی نے کہا ہے کہ حافظ ابو عبداللہ بن مندہ نے ثابت بن خالد بن نعمان بن خنسا کا ذکر لکھا ہے جو بنی تیم اللہ سے تھے اور جنگ بدر میں شریک تھے اور جنگ یمامہ میں شہید ہوئے۔ میں نہیں سمجھتا کہ یہ وہی ہیں یا کوئی اور ہیں۔
میں کہتا ہوں کہ بلاشک یہ اور ہیں کیوں کہ نسب میں باپ دادا کا نام مختلف ہے پھر ثابت بن خالد بنی مالک بن نجار سے ہیں اور یہ بنی عدی بن نجار سے ہیں۔ پس میں نہیں سمجھتا کہ یہ بات ابو موسی پر کیوں کر مشتبہ ہوگئی۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)