ابن منذر بن حرام بن عمرو بن زید مناہ بن عدی بن عمر بنی مالک بن نجار بن اوس سے ہیں بدر میں شریک تھے ابن مندہنے نجار بن اوس (کی اولاد سے انھیں) لکھا ہے اور اپنی سن سے ابن اسحاق ے ان لوگوں کے نام ہیں جو مالک بن نجار بن اوس کی اولاد سے جنگ بدر میں شریک تھے ثابت بن منذر بن حرام کا نام روایت کی اہے۔ ابو نعیم نے کہا ہے کہ یہ ابن لہیعہ کا وہم ہے کہ اس وہم کرنے والے نے اس پر تنبیہ نہیں کی کیوںکہ نجار بیٹے ہیں ثعلبہ بن عمرو بن خزرج کے۔ میں کہتا ہوں میرا خیال یہ ہے ہ ابن مندہ نے کسی ناقص کتاب میں لکھا دیکھا ہوگا من نبی مالک بن النجار اوس بن ثابت کاتب نے نجار کے بعد ابن کا لفظ بڑھا دیا ہوگا اس کو ابن مندہ نے نجار بن اوس سمجھ لیا حالانکہ ایسا نہیں ہے صحیح یہ ہے کہ ان صحابی کا نام اوس بن ثابت بن منذر بن حرام ہے مالک بن نجار کی اولاد سے ہیں حسان بن ثابت کے بھائی ہیں ان کا تذکرہ اوس کے بیان میں ہوچکا ہے۔ واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)