ابن مخلد بن زید بن مخلد بن حارثہ بن عمرو۔ یہ عامر بن لوذان بن حظمہ کی اولاد سے ہیں واقعہ حرہ میں شہید ہوئے کوئی اولاد نہیں چھوڑی۔ ان کی حدیث محمد بن بکر نے ابن جریح سے انھوںنے محمد بن منکدر سے انھوںنیابو ایوب سے انھوں نے ثابت بن مخلد سے رویت کی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا جو شخص کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرے گا اللہ دنیا و آخرت میں س کی پردہ پوشی فرمائے گا۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھاہے۔ ابو نعیم نے کہا ہے کہ یہ کھلا ہوا وہم ہے کیوں کہ ثابت قدم لوگوں نے اس حدیث کو محمد بن بکر سے اس طرح رویت کیا ہے کہ محمد بن بکر ابن منکدر سے وہ مسلمہ بن مخلد سے راوی ہیں اور یحیی بن ابی بکرنے اس حدیث کو ابن جریح سے رویت کیا ہے انھوںنے مسلمہ بن مخلدہ کہا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)