ابن نعمان بن امیہ بن امرء القیس۔ کنیت ان کی ابو حبہ بدری ہے۔ فتح مصر میں شریک تھے اس کو ابن مندہ نے ابو سعید ابن یونس سے نقل کیا ہے ابو نعیم نے کہا ہے کہ بعض راویوں نے ذکر کیا ہے کہ کنیت ان کی ابو حبہ بدری ہے اور ابو سعید بن یونس سے روایت کی ہے ہ یہ فتح مصر میں شریک تھے۔ اور زہری نے ابن حزم ے رویت کی ہے ہ حضرت ابن عباس اور ابو حبہ انصاری کہتے تھے کہ رسول خدا ھ نے معراج کے تزکرہ میں فرمایا کہ پھر میں اوپر چڑھایا گیا یہاں تک کہ میں ایک میدان میں پہنچا جہاں قلموں کے کشس کی آواز میں سنتا تھا۔ ابو عمر نے یہ تذکرہ نہیں لکھا ہاں کنیت کیبیان میں ابو حبہ انصاری بدری کا ذکر کیا ہے اور ان کے نام اور کنیت میں اختلاف بھی بیان کیا ہے بعض رویتوں میں ان کا نام ثابت بن نعمان ذکر کیا ہے۔ یہ اخیافی بھائی ہیں سعد بن خیثمہ کے۔ اور ابن ماکولا نے ابن برقی سے انھوں نے ابن یونس سے نقل کیا ہے کہ ان کا نام ثابت بن نعمان بن امیہ بن امرء القیس بن ثعلبہ بن عمرو بن عوف بن مالک بن اوس ہے کنیت ان کی ابو حبہ ہے ابن اسحاق نے ان کا ذکر شہدائے احد میں کیا ہے اور ان کی کنیت ابو حبہ بتائی ہے اور ان کو بنی عمرو بن ثعلبہ بن عمرو بن عوف کی طرف منسوب کیا ہے پس اگر یہ احد کے دن شہید ہوگئے تھے تو ان سے متصل رویت صحیح نہیں ہے واللہ اعلم۔ حبہ کی لفظ میں اکتلاف ہے کہ بے کے ساتھ ہے یا نون کے ساتھ کنیت میں ان اء اللہ اس کا بیان ہوگا۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)