ابن قیس بن خطیم بن عمرو بن یزید بن سواد بن ظفر۔ یہ ابو عمر کا قول ہے اور ابن کلبی نے اور ابو موسی نے کہا ہے کہ قبیس بیٹے ہیں حظیم بن عدی بن عمرو بن سواد بن ظفر کے۔ الضاری ہیں ظفری ہیں۔ ظفر ایک شاخ ہے قبیلہ اوس کی۔ ان کا تذکرہ صہابہ میں ہے۔ حضرت معاویہ کی خلافت میں انھوںنے وفات پائی۔ ان کے والد قیس بن حظیم شاعر تھے مگر وہ بحالت شرک قبل اس کے کہ نبی ﷺ ہجرت کر کے مدینہ تشریف لائیں مرچکے تھے۔ یہ ثابت حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے ہمراہ جنگ جمل و صفین اور نہروان میں شریک تھے ثابت بن قیس کے تین بیٹے تھے عمر اور محمد اور یزید یہ تینوں واقعہ حرہ میں شہید ہوئے ان ثابت کی کوئی روایت نہیں ہے ہاں ان کے بیٹے ثابت قدم راویوں میں ہیں۔ ان کا تذکرہ ابو عمر اور ابو موسی نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)