ابن رفاعہ انصاری۔ ان کا ذکر اس حدیث میں ہے جو قتادہ نے مرسلا روایت کی ہے کہ ثابت بن رفاعہ کے چچا جو انصار میں سے ایک شخص تھے نبی ﷺ کے حضور میں حاضر ہوئے اور ثابت اس زمانے میں یتیم تھے اور انھیں کی تربیت میں تھے انھوںنے عرض کیا کہ یارسول اللہ ثابت یتیم ہے اور میری تربیت میں ہے مجھے اس کے مال سے کسی قدر نفع اٹھانا جائز ہے آپ نے فرمایا اس قدر کہ تم دستور کے موافق کھا لو بغیر اس کے کہ اپنا مال بچا کر ان کا مال صرف کرو (یعنی جب تمہارے پاس نہ ہو تو ان کے مال سے کھالو ورنہ نہیں) انکا تذکرہ ابن مندہا ور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)