ابن یزید۔ ان سے عبدالرحمن بن عائد سمعی ازدی نے روایت کی ہے کہ انھوںنے کہا میں رسول خدا ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میرے پیر میں کچھ لنگ تھا وہ زمیں تک پہنچتا ہی نہ تھا حضرت نے میرے لئے دعا فرمائی تو میں بالکل اچھا ہوگیا یہاں تک کہ پیر دوسرے پیر کے برابر ہوگیا۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ ور ابو نعیم نے لکھا ہے اور ابن مندہ نے کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے ہم اس کو صرف اسی سند سے جانتے ہیں۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)