ابن زید بن مالک بن عبد کعب بن عبدالاشہل۔ انصاری اوسی اشہلی۔ سعد بن زید کے بھائی ہیں جو جنگ بدر میں شریک تھے۔ کنیت ان کی ابو زید ہے۔ عباس بن محمد دوری نے یحیی بن معین سے رویت کی ہے انھوںنے کہا ہے کہ ابو زید یہ وہی ہیں جنھوںنے رسول خدا ﷺ کے زمانے میں قرآن جمع کیا تھا۔ ان کا نام ثابت بن زید تھا۔ ابوعمر نے کہا ہیکہ میں نہیں جانتا کہ سوا یحیی بن معین کے اور کوئی اس کا قائل ہو بعض لوگوںنے اس کے سوا اور باتیں بھی کہی ہیں عنقریب ان کے متعلق اختلافات کنیت کے باب میں ابو زیدکے نام میں آئیں گے۔ انکا تذکرہ ابو عمر اور ابو موسی نے لکھا ہے ابن معین کے قول میں اعتراض ہے کیوں کہ انھوںنے ان ابو زید کو جنھوںنے کہ قرآن جمع کیا تھا بنی عبد الاشہل سے قرار دیا ہے حالانکہ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے کہا ہے کہ وہ میرے چچا تھے پس وہ بنی نجار میں سے ہوں گے اور بنی نجار خزرج کی ایک شاخ ہے اور بنی عبدالاشہل اوس کی شاخ ہے پس یہ بنی عبد الاشہل سے نہیں ہوسکتے واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)