ابن یزید بن ودیعہ اور بعض لوگ ان کو ابن زید بن ودیعہ کہتے ہیں کنیت ان کی ابو سعد ہے یہ صحابی ہیں کوفہ میں رہتے تھے ان سے براء بن عازب نے اور زید بن وہب نے اور عامر بن ربیعہ بجلی نے روایت کی ہے یہ ابو نعیم کا قول ہے اور انھوں نے ان کے تذکرہ میں سوسمار کی وہ حدیث بھی لکھی ہے جو ثابت بن ودیعہ کے تذکرہ میں گذر چکی ہے ابو نعیم نے ان کو اور ثابت بن ودیعہ کو ایک کر دیا ہے ابو عمرنے بھی ایسا ہی کیا ہے مگر ابن مندہ نے ان دونوں کو علیحدہ علیحدہ ذکر کیا ہے مگر باوجود اس کے دونوں تذکروں میں ان سے راوی براء اور زید اور عامرکو لکھا ہے اور حدیث ایک ہی ہے وہی سوسمار کی حدیث پس میں نہیں جانتا کہ ابن مندہ نے ان کو دو کیوں بنای ان دونوں کی بحث گذر چکی ہے اگر اس مندہ ان کا نسب بیان کرتے تو ان پر حق ظاہر ہو جاتا واللہ اعلم۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا تذکرہ نہیں لکھا ہے اور ابن مندہا ور ابو عمر نے ان کا تذکرہ ثابت بن ودیعہ کے بیان میں لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)