ابن زید حارثی۔ بنی حارث بن خزرج کے اولاد میں سے ہیں۔ انصار میں سے ہیں۔ کنیت ان کی ابو زید ہے۔ یہ وہی ہیں جنھوںنے نبی ﷺ کے زمانے میں قرآن جمع کیا تھا ان کے نام میں اختلاف ہے بعض لوگ قیس بن زعورا کہتے ہیںاور بعض لوگ قیس بن سکن بنی عدی بن نجار سے ہیں جیسا کہ انس بن مالک نے ذکر کیا ہے حضرت انس سے جب پوچھا گیا کہ قرآن کس نے کس نے جمع کیا تھا تو انھوں نے کہا کہ معاذ نے اور ابی بن کعب اور زید بن ثابت نے اور میرے ایک چچا ابو زید نے۔ ہشام کلبی بھی اسی طرف گئے ہیں۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)