بہرانی۔ ان کا تذکرہ عبدان بن محمد نے کیا ہے۔ وہ علی بن اشکاب سے وہ ابو ذر سے وہ موسی بن عین جزری سے وہ عبدالکریم ابن فرات سے وہ ثعلبہ بہرانی سے راوی ہیں کہ انھوں نے کہا رسول خدا ﷺ نے فرمای اعنقریب دنیا سے علم اٹھا لیا جائے گا یہاں تک کہ لوگ علم کے کسیجز پر قادر نہ ہوں گے صحابہ نے عرض کیا کہ یارسول اللہ علم کیوں کر اٹھا لیا جائے گا خدا کی کتاب ہمارے پاس ہے ہم اپنیبیٹوںکو اس کی تعلیم دیں گے رول خدا ﷺ نے فرمایا کہ یہود و نصاری کے پاس تورات و انجیل ہے وہ ان کے کیا کام آتی ہے۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث ابو الدرداء سے مشہور ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)