بن سہیل۔ کنیت ان کی ابو امامہ حارثی یہ اپنی کنیت ہی سے مشہور ہیں ان کے نام میں اختلاف ہے بعض لوگ ایاس بن ثعلبہ کہتے ہیں اور بعض لوگ ثعلبہ بن عبداللہ کہتے ہیں اور بعض لوگ ثعلبہ بن ایاس کہتے ہیں مگر پہلا نام زیادہ مشہور ہے ان کا ذکر ایاس میں ہوچکا ہے اور انشاء اللہ کنیت کے باب میں ان کا ذکر کیا جائے گا اور ان کی حدیث قسم کے بارے میں (بھی وہیں ذکر کی جائے گی) ان کا تذکرہ ابو عمر نے لکھا ہ۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)