ابن علاء کنانی۔ ان کا تذکرہ ابوبکر بن ابی علی نے لکھاہے اور کہا ہے کہ ابو احمد عسال نے ان کا تذکرہ کیا ہے۔ ہمیں ابو موسی محمد بن ابی بکر بن ابی عیسی اصعنانی نے اجازۃ خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ہمارے والدنے خبر دی وہ کہتے تھے مجھ سے علی بن عباس نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہمیں محمد بن عمر بن ولید کندی نے خبر دی وہ کہتے تھے ہم سے ہانی بن سعید نے بیان کیا وہ کہت تھے ہم سے حجاج نے سماک بن حرب سے انھوں نے ثعلبہ کنانی سے نقل کر کے بیان کیا کہ وہ کہتے تھے میں نے رسول خدا ﷺ کو خیبرکے دن سنا کہ آپ مثلہ سے منع فرماتے تھے۔ اس حدیث کو زہیر نے سماک سے انھوںنے ثعلبہ بن حکم سے جو بنی لیث کے بھائی ہیں روایت کیا ہے کہ انھوںنے نبی ﷺ کو دیکھا کہ آپ کا گذر ان دیگوں کی طرف ہوا جن میں ان جانوروں کا گوشت پک رہا تھا جو مسلمانوں نے لوٹے تھے حضرت نے حکم دیا کہ وہ دیگیں الٹ دی جائین اور فرمایا کہ لوٹ (٭یعنی ان کافروں کا مال لوٹنا درست نہیں جن سے کسی قسم کی جنگ نہ ہو)جائز نہیں ہے۔ ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے اور کہا ہے کہ ابن مندہ نے ثعلبہ بن حکم لیثی کے نام میں ان کا ذکر لکھا ہے اور ان کا نسب وہیں بیان ہوچکا۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)