ابن جذع انصاری۔ بنی خزرج میں سے ہیں پھر بنی سلمہ میں ان کا شمار ہوا پھر بنی حرام بن کعب بن غنم بن کعب بن سلمہ میں ان کا شمار ہوا۔ بدر میں شریکت ھے یہ عروہ اور زہری کا قول ہے۔ ابن مندہ نے کہا ہے کہ جنگ طائف میںمقتول ہوئے۔ ابو نعیم نے کہا ہے کہ عروہ اور زہری سے بدریوں کے نام میں ثعلبہ کا نام بھی منقول ہے جن کا لقب جذع ہے انھوں نے جذع ان کا لقب قرار دیا ہے ان کے باپ کا نام نہیں کیا۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
میں کہتا ہوں کہ جو کچھ ابو نعیم نے کہا وہی صحیح ہے جذع ثعلبہ کا لقب ہے نام نہیں ہے ہاں ثابت بن جذع البتہ ایک شخص ہیں جن کا ذکر پہلے ہوچکا ہے جذع ان کے والد کا نام ہے میرا خیال یہ ہیک ہ ابن مندہ نے یہ سمجھا کہ یہ بھی اسی طرح ہے اور اگر ان کو معلوم ہو جاتا کہ یہ ثعلبہ ملقب بہ جذع والد ہیں ثبت کے تو وہ ایسا نہ کہتے واللہ اعلم۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)