ابن قیظی۔ ہمیں ابو موسی نے کتابۃ خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو علی نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو نعیم نے خبر دی وہ کہتے تھے ہم سے سلیمان بن احمد نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہمیں محمد بن عبداللہ حضرمی نے خبر دی وہ کہتے تھے ابن ابی رافع کی حدیث میں مروی ہے کہ ثعلبہ بن قبطی بن صخر بن سلمہ بدری ہیں۔ ان کا تذکرہ ابو نعیم اور ابو موسی نے مختصر لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)