ابن عمرو۔ ابن اسحاق نے ان کا تذکرہ اس وفد میں کیا ہے جو رسول خدا ﷺ کے حضور میں حاضر ہوا تھا جن کو زید بن حارثہ نے قبیلہ جذام سے بعد ان کے مسلمان ہو جانے کے قید کر لیا تھا اور رسول خدا ﷺ نے ان کے چھوڑ دینے کا حکم دیا اور یہ کہ جو کچھ ان سے لیا گیا ہے ان کو واپس کر دیا جائے۔ ان کا تذکرہ ابن دباغ اندسلی نے کیا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)