ابن زہدم تمیمی حنظلی۔ صحابی ہیں۔ ان کا شمار کوفیوں میں ہے ان سے اسود بن بلال نے رویت کی ہے۔ سفیان ثوری نے اشعث بن ابی الشعثاء سے انھوںنے ابو الاسود بن بلال سے انھوںنیثعلبہ بن زہدم حنظلی سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے ہم بنی تمیم کی ایک جماعت کے ساتھ نبی ﷺ کے حضور میں گئے جس وقت ہم آپکے پاس پہنچے آپ فرما رہیتھے کہ دینے والے کا ہاتھ جو اوپر ہوتا ہے مبارک ہاتھ ہے تم انے ماں کی اور باپ کی اور بہن کی اور بھائی کی کفالت کرو پھر اور جو لوگ تمہارے ماتحت ہوں ان کی کفالت کرو اس حدیث کو شعبہ نے اور زید بن ابی انیسہ نے اشعث سے انھوںنے اسود ے انھوںنے بنیثعلبہ کے ایک شخص سے روایت کی اہے اور ابو الاخوص نے اشعث سے انھوں نے ایک (نامعلوم) شخص سے اس نے اپنے والد سے انھوںنے بنی ثعلبہ کے ایک شخص سے اس حدیچ کو روایتکیا ہے ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
میں کہتاہوں کہ بعض لوگوںنے جو یہ کہا ہے کہ یہ حدیث ثعلبہ سے مروی ہے اور بعض نے کہا کہ حنظلہس ے مروی ہے یہ تناقض نہیں ہے کیوں کہ ثعلبہ بیٹے ہیں یربوع بن حنظلہ کے حنظلہ ایک قبیلہ کا نام ہے جس سے نویرہ کے دونوں بیٹے متحم اور مالک ہیں۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)