ابن زید۔ ابو موسینے کہا ہے کہ عبدان نے ان کا تذکرہ لکھاہے اور کہاہے ہ میں نے احمد بن یسار کو کہتے ہوئے سنا کہ ثعلبہ بن زید اصحاب نبی ﷺ سے بنی حرام میں سے ایک شخص ہیں یہ انھیں بکاریں میں سے ہیں جن کے حق میں اللہ تعالینے نازل فرمایا تھا ولا علی الذین اذا اما اتوک لتجملہم الایہ (٭مطلب پوری ایتکا یہ ہے کہ جو لوگ جہاد میں اس سبب سے شریک نہ ہوسکیں کہ ان کے پاس سواری نہ ہو اور اینبی آپ کے پاس سے بھی سوار کا انتظام نہ ہوسکے تو ان پر کچھ گناہ نہیں) ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)