بن حزن بن عبداللہ بن سلمہ بن قشیر بن کعب بن ربیعہ بن عامر بن صعصعہ قشیری نبی ﷺ کا زمانہ انھوں نے پایا تھا ان قاسم بن فضل نے رویت کی ہے اور انھوں نے کہا ہے کہ یہ حضرت عمر کے پاس ان کی خلافت کے زمانہ میں آئے تھے اس وقت ان کی عمر پینتیس سال کی تھی یہ ابن مندہ کا قول ہے اور ابو نعیم نے کہا ہے کہ انھوں نے نبی ﷺ کا زمانہ پایا تھا مگر آپ کو دیکھا نہیں عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو اور عثمان رضی اللہ عنہ کو اور عائشہ رضی اللہ عنہا کو انھوں نے دیکھا ہے۔ انکا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)