کنیت ان کی ابو عبدالرحمن۔ انصاری ہیں۔ ان کی حدیث محمد بن حمیر نے عباد بن کثیر سے انھوں نے ابن کثیر سے انھوں نے یزید بن خصیفہ سے انوں نے مہمد بن عبدالرحمن بن ثوبان سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے دادا سے رویت کی ہے ہ انھوں نے کہا میں نے رسول خدا ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جس شخص کو تم مسجد میں سعر پڑھتے ہوئے سنو تو اس سے تین مرتبہ کہہ دو کہ اللہ تیرے منہ کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے اور جس شخص کو دیکھو کہ مسجد میں اپنی کھوئی چیز کا افشاہ (٭افشاء کسی کھوئی چیز کا تلاش کرنا اور لوگوں سے پوچھنا کہ میری فلاں چیز کس نے پائی تو نہیں) کر رہا ہے تو اس سے کہہ دو کہ خدا کرے تو اس چیز کو نہ پائے اور جس شخص کو دیکھو کہ مسجد میں خرید و فروخت کر رہا ہے تو اس سے کہہ دو کہ اللہ تیری تجارت میں نفع نہ دے اسی طرح ہم سے رسول خدا ھ نے بیان فرمایا ہے۔ یہ حدیث غریب ہے اس کی رویت کرنے میں محمد بن حمیر عباد بن کثیر سے متفرد ہیں اور اس حدیث کو عبدالعزیز دراوردی نے یزید بن خصیفہ سے انھوں نے محمد بن عبدالرہمن بن ثوبان سے انھوں نے ابوہریرہ سے انھوں نے نبی ﷺ سے اسیکے مثل روایت کی اہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)