ابن سعد۔ کنیت ان کی ابو الحکمہمیں یحیی بن محمود بن سعد ثقفی نے کتابۃ اپنی سند سے ابوبکر بن ابی عاصمس ے رویت کر کے خبر دی وہ کہتے تھے ہمس ے یعقوب بن حمید نے عبید اللہ بن عبداللہ اموی سے انھوں نے عبدالحمید بن جعفر سے انھوں نے عمر بن حکم بن ثوبان سے انھوں نے اپنے چچا سے انھوں نے ثوبان سے روایت کی ہے کہ نبی ﷺ نے (سجدے میں) کوے (٭ینعی جس طرح کوا جلدی سے پانی میں چونچ مار کر اٹھا لیتا ہے اس طرح جلدی سے رکوع میں جھک کر اٹھ کھڑا ہونا ممنوع ہے اسی طرح سجدے میں کہنیوں کا زمیں پر بچھا دینا مردوں کے لئے ممنوع ہے) کی طرح چونچ مارنے اور درندے کی طرح ہاتھ بچھا دینے ے منع فرمایا ہے۔ عبدالحمید کے اصہاب نے اس کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث عبدالحمید سے مروی ہے وہ عمر بن حکم بن ثوبان سے وہ عبدالرحمن سے مرسلا روایت کرتے ہیں۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)