یزید بن ثور سلمی کے والد ہیں کنیت ان کی ابو امامہ ہے۔ انھوں نے خود اور ان کے بیٹے یزید اور ان کے پوتے عن بن یزید نے (رسول خدا ﷺ سے) بیعت کی ہے۔ یہ محمد بن جعفر مطین کا قول ہے انھوں نے ان کا نام ثور بتایا ہے ہمیں یحیی بن ابی الرجاء یعنی محمود بن سعد نے اپنی سند سے ابن ابی عاصم تک خبر دی اور محمد بن عبید بن حساب نے بھی ہمیں خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں ابو عوانہ نے ابو الجویریہ جرمی سے انھوںن معن بن یزید سے نقل کر کے خبر دی وہ کہتے تھے میں نے اور میرے والد نے اور میرے دادا نے رسول خدا ﷺ سے بیعت کی میں نے آپ کے سامنے ایک مقدمہ بھی پیش کیا تھا آپنے میرے ہی موافق فیصلہ فرمایا اور جب میری منگنی ہوئی تو آپ ہی نے میرا نکاح پڑھا معن کہتے تھے کہ مال غنیمت حلال نہیں ہوتا جب تک ہ برابر برابر سب کو تقسیم نہ کر دیا جائے جب تقسیم کر دیا جائے تو ہمیں جائز ہے کہ ہم تجھے دیں۔ ان کا تزکرہ بان مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)