ابن ثعلبہ بن ربیعہ بن عطیہ بن اخیف۔ اخیف کا نام مجفر بن کعب بن عنبر بن عمرو بن تیم بن مرتمیمی ہیں عنبتری ہیں۔ خلیفہ بن خیاط نے ان کا نسب اسی طرح بیان کیا ہے۔ اور ابن قانع نے کہا ہے کہ اخیف بن حارث بن مجفر۔ بصرے میں رہتے تھے۔ شعبہ کہتے تھے ان کا نام ثلب ہے ثاے مثلثہ کے ساتھ مگر شعبہ کی زبان میں لکنت تھی وہ تے کو صاف ادا نہ کرسکتے تھے پہلا ہی قول زیادہ صحیح ہے۔ ان سے ان کے بیٹے ہلقام نے روایت کی ہے۔ ہمیں ابو احمد عبدالوہاب بن علی امیں نے اپنی سند سے ابودائود سلیمان بن اشعث تک خبر دی وہ کہتے تھے ہم سے موسی بن اسمعیل نے بیان کیا کہ وہ کہتے تھے میں رسول خدا ﷺ کی صحبت میں رہا ہوں میں نے حشرات الارض (٭حشرات الارض ان جانوروں کو کہتے ہیں جو زمیں کے اندر رہتے ہیں جیسے چوہا وغیرہ) کی حرمت آپ سے نہیں سنی۔ اور غالب بن حجرہ بن المقام ابن تلب نے ہلقام بن تلب سے انھوں نے انے والد سے روایت کی ہے کہ وہ نبی ﷺ کے حضور میں آئے اور عرض کیا کہ یارسول اللہ میرے لئے استغفار کیجئے چنانچہ حضرت نے ان کے لئے استغفار کیا۔ ان کا تذکرہ تینوںنے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)