ابن حجر کنیت ان کی ابو اوس اسلمی۔ یہ قبیلہ اسلم کی بستی میں عرج کی طرف سے آکے اترا کرتے تھے۔ یہ محمد بن سعد کاتب واقدی کا قول ہے۔ یہ تمیم جریدہ بن سفیان کے دادا ہیں ابن مندہ اور ابو نعیم نے کہا ہے کہ ابن سعد کو وہم ہوگیا صحیح وہ ہے جو ایاس بن مالک بن اوس بن عبداللہ بن حجر نے اپنے والد سے انھوںنے ان کے دادا اوس سے روایت کیا ہے کہ جب نبی ﷺ بوقت ہجرت ان کی طرف سے ہو کر گذرے تو انھوںنے اپنے غلام مسعود کو حضرت کے ہمراہ کر دیا تھا اوس کے نام میں یہ واقعہ بیان ہوچکا ہے۔ انکا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)