ابن حمام انصاری۔ جنگ بدر میں شہید ہوئے اور ان کے اور ان کے ساتھیوں کے حق میں یہ آیت نازل ہوئی ولا تقولوا لمن یقتل فی سبیل اللہ اموات (٭ترجمہ جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کئے جائیں ان کو مردہ نہ کہو) انکا ذکر ابن مندہ نے کیا ہے اور اس کو محمد بن مروان سے انوں نے محمد بن سائب سے انھوںنے ابو صالح سے انھوںنے ابن صالح سے انھوںنے ابن عباس سے رویت کی اہے۔
ابو نعیم نے کہا ہے کہ بعض وہم کرنے والوں نے ان کا تذکرہ لکھا ہے اور اس میں تصحیف کر دی ہے ان کا نام عمیر بن حمام ہے۔ حرام بن کعب بن غنم بن سلمہ کی اولاد سے ہیں۔ ان کے نام میں جس شخص نے تصحیف کی وہ محمد بن مروان سدی ہیں اور بعض لوگوںنے اس تصحیف میں ان کی پیروی کر لی ہے ان کا تذکرہ ان شاء اللہ عمیر کے بیان میں آئے گا۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)