ابن حارث بن قیس بن عدی بن سعد بن سہم قرشی سھی۔ حبش کے مہاجرین میں سے تھے اور سرزمیں شامکی مقام اجنادین میں شہید ہوئے یہ بھائی ہیں سعید اور ابو قیس اور عبد اللہ اور سائب کے یہ سب بیٹے حارث کے تھے۔یہ سب لوگ اسلام لائے تھے۔ ان کا ایک چھٹا بھائی اور تھا جو بدر کے دن گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ان کا باپ حارث (مسلمانوںکے ساتھ مسخراپن کرنے والوںم ین تھا اور یہ وہی ہے جس کو لوگ ابن الغیطلہ کہتے تھے غیطلہ اس کی ماں کا نام تھا وہ قبیلہ کنانہ سے تھی۔ ابو عمر نے کہا ہے کہ ابن اسحاق نے مہاجرین حبش میں تمیم کا ذکر نہیں کیا بلکہ ان کے عوض میں بشر بن حارث کا ذکر کیا ہے۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)