ابن نسر بن عمرو۔ انصاری خزرجی۔ بنی خزرج میں سے ہیں۔ احد میں نبی ﷺ کے ہمراہ شریک تھے۔ انکا تذکرہ ابن ماکولا نے کیا ہے اور ان کو نسر کے نام میں ذکر کیا ہے اور انھوں نے فیان بن نسر کا بھی ذکر کیا ہے اور ان دونوںکو علیحدہ علیحدہ لکھا ہے۔ اور ابن کلبی نے لکھاہے کہ سفیان بن نسر بن عمرو بن حارث بن کعب بن زید مناہ بن حارث بن خزرج بدر میں نبی ﷺ کے ہمراہ شریک تھے ابو عمر نے سفیان کے نام میں ان کا ذکر کیا ہے۔ تمیم کے نام میں کسی نے ان کا ذکر نہیں کیا۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)