ابن سلمہ۔ ان کی حدیث خالد حذاء نے بواسطہ ایک شخص کے ان سے روایت کی ہے ہ انھوںنے کہا اس حال میں کہ ہم نبی ﷺ کے پاس تھے کہ یکایک ایک شخص آپ کے پس سے لوٹا میں نے اسے پشت کی طرف سے دیکھا کہ وہ عمامہ باندھے ہوئے تھے اس نے اپنا عمامہ کچھ پیچھے بھی لٹکایا تھا میں نے پوچھا کہ یارسول اللہ یہ کون شخص ہے آپنے فرمایا کہ یہ جبریل علیہ السلامہیں ان کا تذکرہ ابو موسی نے لکھاہے اور کہاہے کہ تابعین میں بھی ایک شخص تمیم بن سلمہ ہیں وہ ابو الزبیر سے اور تابعین سے روایت کرتے ہیں میں ان کو ان تمیم کے علاوہ سمجھتا ہوں واللہ اعلم۔ اور ابو موسینے کہاہیک ہ ہمیںابو زکریا نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیںعمر بن ابی بکر نے خبر دی وہ کہتے تھے ہم سے علی بن سعید نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہمیں جعفر بن محمد بن عیسی وراق نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں عبید اللہ بن موسینے خبر دی وہ کہتے تھے ہمیں مسعر نے زیاد بن فیاض سے انھوںنے تمیم بن سلمہس ے نقل کرکے خبر دی کہ وہ کہتے تھے رسول خدا ﷺ نے فرمایا کہ کیاوہ شخص جو امام سے پہلے اپنا سر (رکوع سجدے سے) اٹھا لیتا ہے اس بات سے نہیں ڈرتا کہ اللہ تعالی اس کا سر گدھے کے سر کے مثل کر دے گا۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)