خراش بن صمہ انصاری کے غلام تھے اپنے آقا خراش کے ہمراہ جنگ بدر میں شریک تھے ان کا تذکرہ عروہ بن زبیر نے اور زہری نے ان لوگوں میں کیا ہے جو جنگ بدر واحد میں شریک تھے رسول خدا ﷺ نے ان کے اور عباب غلام عتبہ بن غزوان کے درمیان میں مواخات کرا دی تھی۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)