ابو الہثیم بن تیہان کے والد ہیں۔ محمد بن جعفر مطین نے ہناد بن سری سے انھوں نے یونس بن بکیر سے انھوں نے ابن اسحاق سے انھوںنے مہمد بن ابراہیم بن حارث تیمیس ے انھوں نے ابو الہثیم بن تیہان سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ انھوں نے نبی ﷺ سے اثنا ے سفر خیبر میں عامر بن اکوع سے یہ فرماتے ہوئے سنا اکوع کا نام سنان ہے کہ ہمیں کچھ اپنا اشعار انائو تو عامر اتر پڑِ اور انھوںنے رسول خدا ﷺ کے سامنے رجز پڑھنا شروع کیا اور یہ اشعار پڑھے۔
والیہ لولا اللہ ما اہتدینا ولا تصدقنا ولا صلینا فانزلن سکینتہ علینا وثبت الاقدام ان لاقینا
(٭ترجمہ۔ قسم اللہ کی اگر اللہ نہ ہوتا تو ہدایت نہ پاتے اور نہ صدقہ دیتے اور نہ نماز پڑھتے پس اے اللہ تو ہم پر اطمیںان نازل کر اور جب ہم (دشمن سے) مقابلہ کریں تو (ہمیں) ثابت قدم رکھ)
ہم سے یہ حدیث ابو جعفر عبید اللہ بن احمد بن علی نے اپنی سند سے یونس بن بکیر تک اسیکے مثل بیان کی یونس بن بکیر نے کہا ہے کہ یہ صحیح ہے کہ اس حدیث کو ابراہیم بن ابی الہثیم اپنے والد سے رویت کرتے ہیں۔ ابو نعیم نے ان کی حدیث محمد بن سوقہ سے انھوں نے اسعد بن تیہان سے رویت کی ہے جو ہم اس کے بعد ولاے تذکرہ میں ذکر کریں گے انھوں نے ان دونوں کو ایک کر دیا ہے اور ابن مندہ نے انھیں دو قرار دیا ہے۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)