ابن عبد۔ان کو مستغفری نے بیان کیاہے کہ ان سے عتبہ بن عبدنے روایت کی ہے یہ صحابی تھے۔ اسی طرح(عتبہ بن عبید نے)یہ بھی کہاہے کہ میں نے عبیدبن عبدکو(یہ بیان کرتے)سناکہ میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کوفرماتے ہوئے سنا ہے کہ گھوڑوں کی پیشانی کے بال اور ان کے یالوں ۱؎ اور دموں کے بالوں کونہ کتراکرو کیوں کہ دمیں ان کے لیے پنکھے ہیں (جس سے وہ اپنے اوپر بیٹھے ہوئے چھوٹے جانوروں کو ہٹادیتے ہیں)اور یالین ان کے لیے سردی دورکرنے کے لیے پوشش ہیں اوران کی پیشانی کے بالوں میں خیروابستہ ہے اوریہ حدیث عتبہ بن عبد سے بھی روایت کی گئی وہ انشاءاللہ تعالیٰ اپنے موقع پربیان کی جائے گی۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔
۱؎ یال گھوڑے کی گردن کے بالوں کوکہتے ہیں۱۲۔