بن سعدبن عامربن جندع بن لیث بن بکربن عبدمناہ بن کنانہ لیثی جندعی ہیں ان کی کنیت ابوعاصم تھی ۔یہ اہل مکہ کے قصہ بیان کرنے والوں میں سے تھے۔ان کوبخاری نے ذکرکیا ہے۔انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاہےاورمسلم نے ذکرکیاہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانےمیں پیداہوئے تھےاورکبارتابعین میں ان کاشمارہے۔انھوں نے حضرت عمراور ان کے علاوہ اورصحابہ سے روایت کی ہے۔ان کاتذکرہ ابوعمروابوموسیٰ نے لکھاہے۔