بن مالک بن سواد بن کعب انصاری ظفی ہیں اس کوابوعمرنے بیان کیاہےاورابن مندہ اور ابونعیم نے لکاہے کہ عبیدبن اوس انصاری ہیں ان دونوں نے اس سے زیادہ ان کا نسب نہیں بیان کیا اورابن کلبی نے ان کانسب اس طرح بیان کیاہے عبیدبن اوس بن مالک بن زیدبن عامربن سواد بن ظفر۔ظفرکانام کعب ہے وہ خزرج ابن عمروبن مالک بن اوس کے بیٹے تھے۔ابوعمرنے(سیاق نسب میں)زیداورعامرکوساقط کردیاہے۔ان کی کنیت نعمان تھی غزوۂ بدرمیں شریک تھے ان کا نسب مقرن اس وجہ سے مشہورہوگیاکہ انھوں نے بدرمیں ایک ہی ساتھ چارآدمیوں کوقیدکیاتھاانھوں نے ہی عقیل بن ابی طالب کو بھی قید کیاتھا۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ انھوں نے عباس اورنوفل اور عقیل کو قیدکیااور ان کو لے کر رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کےپاس آئے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایاکہ ان کے قیدکرنے میں بادشاہ بزرگ نے تمھاری مددکی اور حضرت نے ان کومقرن کاخطاب دیاتھا۔ مسلمہ یہ دعوی کرتے کہ ابویسریعنی کعب بن عمرونے عباس کوقید کیاتھا۔ ایسا ہی ابن اسحاق نے بیان کیاہےابونعمان کی کوئی اولاد نہیں تھی ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے اور ابوموسیٰ نے ان کاتذکرہ لکھ کر کہاہے کہ عبیدبن اوس بن مالک بن سواد انصاری بن اوس کے خاندان سے تھےپھرسوادبن کعب کی اولادسے ہیں یہ غزوۂ بدرمیں شریک تھے بعض لوگوں نےکہا ہےکہ یہ وہی شخص ہیں جنھوں نے عقیل بن ابی طالب کوقیدکیاتھا۔
میں کہتاہوں کہ یہ تذکرہ ابن مندہ نے لکھاہے اورانھوں نے عبیدکے بیان میں سے کچھ بھی نہیں چھوڑا لیکن عقیل کوقیدکرنا(نہیں بیان کیاہے)شایدابوموسیٰ کواس بات پر اشتباہ ہوگیاہو کہ ابن مندہ نے ان کا نسب نہیں بیان کیاپس ان کو خیال ہوا کہ یہ کوئی دوسرے شخص ہیں حالاں کہ وہ یہی ہیں ابوموسیٰ کے اس استدراک کی کوئی وجہ نہیں ہے کیوں کہ جہاں ابن منصورنےکسی کے نسب کو ساقط کردیاہے انھوں نے استدراک نہیں کیا۔