بن غانم بن عامربن عبداللہ بن عبیدبن عویج بن عدی بن کعب بن لوی قریشی عددی ہیں ان کی کنیت ابوجہم تھی خمیصہ۱؎ بیچاکرتے تھے ان کے نام میں اختلاف ہے بعض توعبیداوربعض عامر بیان کرتے ہیں ہم ان کو انشاءاللہ تعالیٰ یہاں سے زیادہ کنیت کے باب میں بیان کریں گے۔ابن مندہ نے کہاہےکہ عبیدبن حذیفہ بن غانم بن عامربن عبداللہ ابن عبیدبن عویح بن عدی بن کعب۔ انصاری ہیں ابوجہم ان کی کنیت تھی ابن مندہ نے ایساہی بیان کیاہےاورابونعیم نے ان کا نسب کعب تک بیان کیاہے اورکہاہے کہ اس کوابوبکربن ابوعاصم نے بیان کرکے ان کاشمارانصار میں ہے راوریجی بیان کیاہے کہ حضرت معاویہ کی خلافت میں ان کی وفات ہوئی تھی۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔
میں کہتاہوں کہ ابن مندہ کایہ کہناکہ یہ انصاری ہیں اورابن ابی عاصم کایہ کہنا کہ انصارمیں ان کا شمارہے۔میں اس کامطلب نہیں سمجھتاکیوں کہ ابوجہم جن کا نسب یہاں بیان کیاگیاہے وہ عدوی ہیں اور عدی بلاشبہ خاندان قریش کی ایک شاخ ہے یہ اورنعیم نحام اورمطیع بن اسود عبیدبن عریج میں جاکرمل جاتے ہیں اورابونعیم نے جوابن ابن عاصم کے قول کو نقل کیاہے کہ ان کا شمار انصاریوں میں ہے میں نے یہ قول ابن ابی عاصم کی کتاب میں جومیرے پاس ہے نہیں پایاواللہ اعلم۔
۱؎خمیصہ ایک قسم کاکرتہ ہوتاہے جوصوف کے کپڑے سے بنایاجاتاہے۱۲۔
(اسد الغابۃ )