بن انس انصاری ہیں ۔یہ معاذبن عبداللہ بن خبیب جہنی کے والد کے چچاتھے عبداللہ بن سلیمان بن ابی سلمہ مدنی معاذبن عبداللہ بن خبیب جہنی سے انھوں نے اپنے والدسے انھوں نے اپنے چچاعبیدسے روایت کی ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ باہرتشریف لائے اورآپ کے جسم مبارک پر غسل کی علامت پائی جاتی تھی اورآپ کی طبیعت بشاش تھی پس ہم لوگوں نے یہ گمان کرکے کہ آپ نے ازواج سے خلوت کی ہوگی عرض کیایارسول اللہ آپ نے خوشی کے ساتھ صبح کی۔ فرمایاہا الحمدللہ پرآپ نے دولت مندی کاذکرکرکے فرمایادولت مندی میں کوئی قباحت اس شخص کے واسطے نہیں جواللہ برترسے ڈرتاہےمگرجوشخص اللہ برترسے ڈرتاہے اس کے واسطے تندرستی دولت مندی سے بہترہےاورطبیعت کابشاش ہوناخوش رہنابھی ایک نعمت ہے ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔