بعض لوگوں نے ان کوابن سعدبیان کیاہے۔عبدالوہاب بن عطانے اس شخص سے جس نے ابراہیم بن میسرہ سےانھوں نے عبیدبن سعدسے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سےروایت کرکے نقل کیاہے کہ آپ نے فرمایا جو شخص میرے دین کودوست رکھے اس چاہیے کہ میری سنت کی پیروی کرے اورمنجملہ میری سنتوں کے نکاح بھی ہے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔