بن مالک ابوہیثم بن تیہان کے والدتھےان کانسب پہلے بیان ہوچکاہے اوراب انشاءاللہ تعالیٰ ابوہیثم مالک ابن تیہان (کےحال)میں بیان ہوگا۔اورابوعمرنے یہاں پران کا نسب اوس انصاری تک بیان کیاہے اوران کے سوائے دوسروں نے ان کی مخالفت کی ہے اورعبدالاشہل کی اولاد کا ان کوحلیف کہاہے۔ان کوجس نے حلیف کہا ہے وہ ابن اسحاق اورواقدی اور موسیٰ بن عقبہ اورابومعشرہیں اورابن اسحاق اورواقدی کہتے ہیں کہ (ان کا نام)عبیدہے اور موسیٰ بن عقبہ اور ابومعشراورعبداللہ بن محمد بن عمارہ نے کہاہےکہ یہ عتیک بن تیہان ہیں اور ان کی موافقت ابن کلبی نے بھی کی ہے۔یہ عبیدا ن سترلوگوں میں سے ہیں جنھوں نے لیلتہ العقبہ میں بیعت کی تھی یہ غزوۂ بدرمیں شریک تھےاور غزوۂ احد میں شہیدہوئے تھے ان کوعکرمہ بن ابی جہل نے شہیدکیاتھا۔ بعض نے کہاہے (کہ غزوۂ احد میں نہیں بلکہ )جنگ صفین میں حضرت علی کے ساتھ شہیدہوئے۔ ان کاتذکرہ ابوعمراور ابوموسیٰ نے لکھاہےمگرابوموسیٰ نے کہاہےکہ یہ بلی کے حلیف تھے اس کو سوا ابوموسیٰ کے کسی اورنے نہیں بیان کیااوربعض نے تو ان کو انصاریوں میں سے لکھاہے اور بعض نے خاندان بلی میں نسب ملاکرانصارکاحلیف کہاہےمگرابوموسیٰ کاقول مشہورکے خلاف ہے۔