اہیں۔بعض لوگوں نے ان کوعبیدہ بیان کیاہے اوریہی صحیح ہے۔یہ کلاب بن ربیعہ بن عامر بن صعصعہ کی اولادسے تھے۔ہم کوعبدالوہاب بن ابی حبہ نے اپنی سند کوعبداللہ بن احمد تک پہنچاکرخبردی وہ کہتے تھے مجھ سے اسمعیل ابن ابراہیم بن معمریعنی ابومعمرہذنی نےسعدبن خثیم سے انھوں نے ربعیہ بنت عیاض سے نقل کرکے بیان کیاوہ کہتی تھیں میں نے اپنے داداعبیدبن عمروکو کہتے ہوئےسناتھاکہ میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھا آپ نے وضوکیااورطہارت کوپورا کیاجب (ربعیہ)وضوکرتی تھیں توپوری طہارت کرتی تھیں۔اس حدیث کوسریح بن یونس نے سعید ابن خثیم سے روایت کیاہےاورکہاہے کہ انھوں نے عبیدہ سے روایت کیاہے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ابونعیم نے کہاہے کہ اس حدیث کوبعض متاخرین نے روایت کیاہے اوربجائے ربعیہ کے ربیعہ بیان کیاہے یہ ان کی غلطی ہے ابوعمرنے کہاہے کہ ان کی نسبت بیان کیاگیاہے کہ عبیدہ ہیں اور عبیدہ بن عمرو۔
(اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)