ابن زیدزرقی ہیں ان کی کنیت ابوعیاش تھی محمد بن اسحاق نے ان کا نام اسی طرح بیان کیاہے ابن مندہ نے اپنی سند کے ساتھ منصوربن معتمرسے انھوں نے محامد بن ہبرسے انھوں نے ابوعباس زرقی سے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے ساتھ نمازخوف پڑھی ہے۔اس کے بعد پوری حدیث بیان کی ہے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔